پاکستانی شیعہ خبریں

گوادر میں فورسز کا سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے چار افراد ہلاک

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) ضلع گوادر کے علاقے کلانچ میں سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد چار مسلح افراد کو ہلاک کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے مسلح افراد کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم عسکری بلوچ تنظیموں سے بتایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کو سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران مارا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے کاروائی کے بعد نعشیں مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دی ہیں، جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں انکی شناخت کالعدم تنظیم بی آر اے کے سابقہ کمانڈر جمیل کیاء ولد محمد امین، سفر خان ولد مراد بخش اور رئیس خان ولد مراد علی کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ ایک نعش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button