پاکستانی شیعہ خبریں

ٹانک جیل پر حملے کی موک ایکسرسائز

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں جیل پر حملے کی موک ایکسرسائز (مشق) عمل میں لائی گئی۔ اس مشق میں دہشت گرد حملہ آور آتے ہیں اور جیل میں موجود پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیتے ہیں۔ ایس ایچ او سٹی وقوعہ کی اطلاع پاتے ہی ڈی ایس پی کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھاری نفری کے پہچ جاتے ہیں۔ اسی دوران دہشت گردوں کی جانب سے اپنے ساتھیوں کو چھوڑنے کا مطالبہ سامنا آتا ہے۔ ڈی ایس پی آپریشن کو لیڈ کرتے ہیں اور افسران کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں اور بہترین پلاننگ کے ساتھ دہشت گردوں سے مقابے کا آغاز ہوتا ہے۔ مقابلہ میں ایلیٹ کمانڈوز جدید ہتھاروں کے ساتھ یرغمال پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرا دیتے ہیں۔ مقابلے میں ایک دہشت گرد مارا جاتا ہے، جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ یہ محض ایک فرضی مشق تھی کہ اگر کبھی ایسی صورت حال سے نمٹنا پڑے تو پولیس کے جوان بہترین انداز میں کارروائی کرسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button