امام کعبہ کی جانب سے کرپٹ حکمرانوں کی تعریف سمجھ سے بالاتر ہے،علامہ اشرف آصف جلالی
شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ علامہ اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ امام کعبہ کی جانب سے کرپٹ حکمرانوں کی تعریف سمجھ سے بالاتر ہے، اگر امام کعبہ کو حکمرانوں کی کرپشن کا علم نہیں تھا تو انہیں بغیر معلومات وقت کے ظالم حکمرانوں کے قصیدے پڑھنا زیب نہیں دیتا اور اگر امام کعبہ نے حکمرانوں کی دین دشمنی سے آگاہی کے باوجود ان کی تعریف کی ہے تو یہ بہت بڑی جسارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ صالح کو یاد رکھنا چاہیے کہ تاریخ اسلام میں بُرے سے بُرے حکمران نے بھی وہ کام نہیں کیا جو نواز شریف نے کیا ہے، 14 صدیوں میں کوئی ایک مثال نہیں ملتی کی کسی مسلم حکمران نے ناموس رسالت کے محافظ کو سزا دی ہو اور اسے سولی پر چڑھا دیا ہو،یہ کام کیا ہے تو صرف نواز شریف نے، جس نے غازی ممتاز قادری کو پھانسی کے پھندے پر چڑھا کے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ حکمران ہیں جنہوں نے علماء سے درخواست کر رکھی ہے کہ ملک میں سود کو حلال قرار دے دیں، ایسے حکمرانوں سے کیا توقع رکھی جا سکتی ہے کہ وہ دین کیلئے کوئی مثبت کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہولی کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ خدا اور بھگوان ایک ہیں، ہم دونوں کو ہی مانتے ہیں۔ علامہ اشرف جلالی نے کہا کہ جس حاکم کاعقیدہ یہ ہو اسے جوتے ہی پڑیں گے۔