پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناکر 1 خودکش جیکٹ اور 2 بم ناکارہ بنادیئے گئے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے رات گئے تک سرچ آپریشن کرکے کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کے مطابق گذشتہ روز اطلاع ملی کہ ارمڑ قبرستان میں ایک مشکوک چیز پڑی ہے، جس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور سرچنگ شروع کی تو معلوم ہوا کہ قبرستان میں ایک خودکش جیکٹ اور 2 بم پڑے ہیں۔ بی ڈی یو نے فوری کارروائی کرکے انہیں ناکارہ بنا دیا۔ دوسری جانب علاقے میں خودکش جیکٹ اور بم برآمد ہونے پر شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button