پاکستانی شیعہ خبریں
خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات آج سے شروع
شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )پشاور سمیت صوبے بھر میں آج سے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں، جس کیلئے حساس اور حساس ترین امتحانی مراکز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جیلوں میں موجود قیدی بھی نہم اور دہم کے امتحانات دیں گے۔ پشاور تعلیمی بورڈ نے 1 لاکھ 54 ہزار طلباء و طالبات کیلئے 631 امتحانی مراکز قائم کئے ہیں، جبکہ امتحانی ہالوں میں نقل کی روک تھام کیلئے کیمرے بھی لگا دیئے گئے ہیں۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام سرکاری سکولوں میں نویں جماعت کے 79 ہزار 237 طلباء و طالبات اور دسویں جماعت کے 74 ہزار 203 طلباء و طالبات امتحانات دیں گے۔ طالبات کیلئے 178 اور طلباء کے 453 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔