مشرق وسطی

یونیسف کا عفرین میں انسانی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)بچوں کے عالمی ادارے یونیسف کے ترجمان نے شام کے شمالی علاقے عفرین میں انسانی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور اس کی ہمنوا فوج نے اس شہر پر قبضہ کر کے اس علاقے کے عوام کیلئے مسائل ومشکلات پیدا کئے ہیں۔

ای پی ٹی ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یونیسف کے ترجمان مارکسی مرکادو Marixie Mercado نے کہا کہ ترکی کی فوج اور سیرین آرمی کی جانب سے عفرین پر قبضے کے بعد اس شہر کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے اور اس شہر میں عام افراد بالخصوص بچوں کیلئے صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔یونیسف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق اب بھی ایک لاکھ افراد عفرین میں ہیں۔

واضح رہے کہ ترک فوج نے شام کے اس علاقے میں بیس جنوری سے شاخ زیتون کے نام سے آپریشن شروع کر رکھا ہے جسے شام کی حکومت نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔

عفرین کے حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے چند روز کے دوران ترک فوج کی جارحیت کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ لوگ شہر سے کوچ کر گئے ہیں۔ترک فوج نے عفرین پر اپنے زمینی اور ہوائی حملے تیز کرتے ہوئے شہر کے واحد اسپتال کو نشانہ بنایا تھا جس کے نیتجے میں درجنوں افراد مارے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button