پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان انشاء اللہ ترقی یافتہ ہوگا۔ ہمارا مقصد بلوچستان میں تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر کرنا ہے۔ امن وامان کی صورتحال میں بہتری آگئی ہے۔ سکیورٹی کے حالات بہتر بنانے میں عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ اگلے سال جیپ ریلی میں غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بولان بی بی نانی میں جیپ ریلی کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان سے پسماندگی ختم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کرینگے۔ بلوچستان انشاء اللہ ترقیافتہ صوبہ ہوگا اور امن وامان کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے۔ صوبے کے عوام محب وطن اور بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہر ممکن تعاون کرینگے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ بلوچستان پر امن ہوں اور یہاں تعلیمی نظام میں بہتری ہوں۔ صوبے کی ترقی کے لئے نوجوانوں کو تیار کرنا ہوگا، تاکہ وہ بلوچستان کو آگے لے جانے میں پیش پیش ہوں۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کی اصلاح کریں۔ میں پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بی بی نانی میں پر وقار تقریب منعقد کرکے یہاں کے عوام کو احساس دلایا کہ صوبے کے عوام اکیلے نہیں ہے، ہم سب ان کے ساتھ ہے۔ آج کے اس جیپ ریلی میں پروفیشنل موٹرریسٹ موجود ہے۔ یہ وہ موٹرریسٹ ہے، جن کو ہم اسلام آباد اور لاہور میں دیکھا کرتے تھے۔ ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ یہاں آئے اور اس پروگرام کو رونق بخشی۔ اگلے سال یہاں پر غیر ملکی کھلاڑی بھی آکر جیپ ریلی میں حصہ لیں گے۔ اس کے لئے یہاں کے بزرگ، بڑے اور جوان کو کوشش کرنا ہوگی کہ یہاں کے امن وامان کو مزید بہتر بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button