Uncategorized

قاتل آزاد اور شیعہ اسیروں کو سزائے موت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تین شیعہ اسیران کو سزائے موت، جبکہ دو کو اکیس اکیس سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت کی خاتون جج نے اپنے فیصلے میں فرقان، بوتراب اور فیصل نامی شیعہ اسیران کو سزائے موت، جبکہ رفعت اور اظہر نامی شیعہ اسیران کو اکیس اکیس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ پانچوں شیعہ اسیران سینٹرل جیل کراچی میں قید ہیں۔ اسیران کی جانب سے آئندہ چند روز میں سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی جائے گی۔ اسیران کے خانوادوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو کراچی سمیت ملک بھر میں ہم شیعہ مسلمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور دہشتگردوں کو رہا کیا جا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب ہمارے بے گناہ اسیران کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔

عدالتی کارروائی کے دوران اسیران کیخلاف کسی قسم کے ٹھوس ثبوت یا شواہد پیش نہیں کئے جا سکے، نہ ہی کوئی عینی شاہد گواہ پیش کیا جا سکا، یہاں تک کہ ہمارے اسیران کی ضمانت تک منظور ہوسکتی تھی، لیکن ہم نے ضمانت کروانے کے بجائے باعزت بری ہونے اور تمام جھوٹے مقدمات کے خاتمے کو ترجیح دی، تاکہ آئندہ دوبارہ کسی بھی بہانے سے ہمارے اسیران کو تنگ نہ کیا جائے، لیکن اچانک اسی دوران ہمارے اسیران کو سزائے موت و عمر قید جیسی سزا سنا دی گئی، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فیصلہ کسی دباؤ یا خوف کے نتیجے میں دیا گیا ہے، ہم اس فیصلے کے خلاف آئندہ چند روز میں سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرینگے، ہمیں پوری امید ہے کہ ہائیکورٹ سے ہمیں ضرور انصاف ملے گا اور ہمارے تمام بے گناہ اسیران سارے جھوٹے مقدمات سے باعزت بری ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button