Uncategorized

جو قوتیں ارض پاک کو مسلکوں کا ملک بنانیکی متمنی ہیں، انہیں اپنے ناپاک عزائم میں شکست اٹھانا پڑیگی، علامہ ناصر عباس

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ معاشی، سیاسی و سماجی بحرانوں کے ذمہ دار سیاسی فرعون، معاشی قارون اور مذہبی بلعم باعورا ہیں، یہ استحصالی طبقہ ہے جو غریب کو سر نہیں اٹھانے دیتا، ایم ڈبلیو ایم ملک میں بسنے والے ہر فرد کے یکساں حقوق پر یقین رکھتی ہے، قانون کی عمل داری نہ ہونے کا نتیجہ عوامی استحصال کی شکل میں سامنے آتا ہے، ملک میں قانون کے نفاذ کی بجائے قانونی شکنی کو فروغ دیا جا رہا ہے، ہر شعبے میں قانون شکن عناصر متوسط طبقے اور عام شہریوں کے لئے مشکلات اور اذیت کا باعث بنے ہوئے ہیں، جو قوتیں ارض پاک کو مسلکوں کا ملک بنانے کی متمنی ہیں، انہیں اپنے ناپاک عزائم میں شکست اٹھانا پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لیہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم تعصب، تقسیم اور تفریق کی دیواروں کو گرانے کے لئے پورے عزم کے ساتھ میدان میں موجود رہیں گے، انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنائے بغیر ملک و قوم کی ترقی ممکن نہیں، اقربا پروری اور نااہل افراد کی کلیدی عہدوں پر تعیناتی نے ریاستی اداروں کی کارکردگی کو شدید متاثر کیا ہے، عام انتخابات میں باصلاحیت نوجوان قیادت کو ملک کی بھاگ ڈور سنبھالے کا موقع دیا جانا چاہیئے، سیاست میں خاندانی اجارہ داری کا خاتمہ ہونا چاہیئے، کیا پاکستان کی مائیں ایسا کوئی بچہ پیدا نہیں کرسکتیں، جو وطن عزیز کی سیاسی سطح پر قیادت کرے۔؟ ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے، جو امریکہ کے دبائو کا عوامی امنگوں اور قومی وقار کے مطابق جواب دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر عالمی پریشر بہت زیادہ ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے خطے کی ضرورت کے مطابق پائیدار پالسیاں طے کرنا ہوں گی، جو نتیجہ خیز ثابت ہوں۔ پاکستان، چین، روس، ترکی، ایران اور عراق پر مشتمل ایسا اتحاد تشکیل دیا جائے، جو خطے کی سلامتی کے معاملات کا نگران ہو، یہ اقدامات پاکستان کو ناصرف مستحکم کرنے بلکہ خود انحصاری میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے سرائیکی صوبے کا قیام انتہائی ضروری ہے، ملک میں نظام حکومت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد اور انتخابات کے علاوہ اور کوئی راستہ عوام یا ملک کے مفاد میں نہیں، ہم ریاست میں آئینی اقدامات کی حمایت جاری رکھیں گے، مختلف سیاسی جماعتیں الیکشن میں اتحاد کے لئے ہم سے رابطے میں ہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی رہنما مولانا ہادی حسین ہادی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button