مشرق وسطی

ہم گولان کی پہاڑیاں تم سے واپس لے لیں گے، شامی سفیر کا اسرائیل کو پیغام

شیعت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار الجعفری نے صیہونی ریاست اسرائیل کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جل ہم تمہارے قبضہ سے گولان کی پہاڑیاں آزاد کروا لیں ۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار الجعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم شام کی سرزمین پر کسی قسم کی دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے اور انشاءاللہ بہت جلد ہم گولان ، افرین ، ادلیب اور رقہ کو آزاد کروا لیں گے ۔
واضح رہے کہ افرین اور ادلیب شام کے شمالی علاقے ہیںکہ جن پر ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا قبضہ ہے جبکہ رقہ شہر پر داعش کا قبضہ تھا جو اب سیرین ڈیموکریٹک فورس کے قبضے میں ہے جن کی پشت پناہی امریکہ کررہا ہے۔ دوسری جانب گولان کا پہاڑی سلسلہ ہے کہ جو دمشق کے نزدیک ہے اُس پر اسرائیل کا قبضہ ہے جو کہ ۱۹۶۷ میں ۶ روزہ جنگ کے درمیان کیا گیا تھا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button