پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور سے بین الاقوامی شدت پسند تنظیم کا سہولتکار گرفتار

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے بین الاقوامی شدت پسند تنظیم کی اسٹیمپس، پمفلٹس اور لیٹر پیڈز چھاپنے کے الزام میں تنظیم کے مبینہ سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان کے مطابق سپیشل پولیس یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر واقع ایک دکان پر چھاپہ مار کر بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش کے پمفلٹس، اسٹیمپس، لیٹر پیڈز اور 3 کمپیوٹر سسٹم برآمد کرلئے۔ بیان کے مطابق پمفلٹس، لیٹرز پیڈز بنانے میں ملوث دکان کے مالک سیف علی کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button