Uncategorized

ایم ایم اے کی صوبائی تنظیم سازی کیلئے تیاریاں

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) متحدہ مجلس عمل کی صوبائی تنظیم سازی کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں اہم اجلاس 3 اپریل کو پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ مرکزی قیادت کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اکرم خان درانی، لیاقت بلوچ اور دیگر ممبران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں صوبائی تنظیم سازی کے معاملہ پر غور ہوگا اور اتفاق رائے سے صوبائی قیادت کی نامزدگی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی تنظیم سازی کے لئے تمام 5 رکن جماعتوں کے 3، 3 رہنماؤں پر مشتمل کونسل بنائی جائے گی، جس کے ذریعے صوبائی تنظیم سازی کا کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی اور ضلعی تنظیم سازی کے بعد ملک بھر میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے مشترکہ جلسوں اور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button