Uncategorized

علامہ ناظر عباس تقوی کثرت رائے سے دوبارہ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر منتخب

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن کا انعقاد ہوا، جس میں اکثریت رائے سے علامہ ناظر عباس تقوی دوبارہ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر منتخب ہوگئے۔ نومنتخب صوبائی صدر علامہ ناظر عباس تقوی سے علامہ سید ساجد علی نقوی نے حلف لیا۔ الیکشن کا انعقاد علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مر کزی قائدین، صوبائی ذمہ داران نے کثرت رائے سے علامہ علامہ ناظر عباس کو شیعہ علماء کونسل سندھ کا دوبارہ صدر منتخب کیا۔ انتخابی عمل مرکزی ڈپٹی سیکرٹری حسنین زیدی کی زیر نگرانی انجام پذیر ہوا۔ بعدازاں علامہ ناظر عباس تقوی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شیعہ علماء کونسل ملک بھر میں اتحاد و وحدت کی داعی ہے، ہم ہر ظالم کے خلاف اور مظلوموں کے حامی ہیں، بلا مذہب و مسلک، رنگ و نسل عوامی خدمت ہمارا شعار رہا ہے اور اس ملک میں آج بھی ہر محاذ پر بلاتفریق اپنی ملی خدمات انجام دے رہے ہیں، بحیثیت تشیع اجتماعی فرائض ادا کئے بغیر ہم اپنی ذمہ داری سے عہدہ براء نہیں ہوسکتے، ہمارے مکتب کے مطابق حضرت علی علیہ السلام سیاسی و مذہبی دونوں حوالوں سے امام ہیں، شیعہ علماء کونسل ملت جعفریہ کی طاقت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button