پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ کے علاقے قندھاری بازار میں اتوار کی روز دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ ہزارہ مسلمان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق ٹیکسی میں سوار دو شیعہ مسلمانوں کو اس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، جب وہ علمدار روڈ سے بازار کی جانب سفر کر رہے تھے۔ کوئٹہ کے مرکزی علاقے اور بھاری سکیورٹی کی موجودگی میں قندھاری بازار میں دہشتگردوں کا شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو نشانہ بنانا، حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں نذر حسین ولد نوروز علی شہید جبکہ گل حسین ولد عبدالرسول زخمی ہوگیا۔

یاد رہے گذشتہ ایک مہینے کے دوران شیعہ ہزارہ مسلمانوں پر ٹارگٹ کلنگ کا یہ چوتھا واقعہ ہیں، جبکہ صوبائی حکومت اور ریاستی اداروں کی جانب سے دہشتگردوں کی عدم گرفتاری عام عوام کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

بلوچستان شیعہ کانفرنس،مجلس وحدت مسلمین،عزاداری کونسل اور دیگر سیاسی و مذھبی جماعتوں نے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button