Uncategorized

ملتان، آئی ایس او کی مجلس عمومی اختتام پذیر، علامہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی صدر کی خصوصی شرکت

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی دوسری مجلس عمومی امام بارگاہ جمال شاہ سورج میانی ملتان میں منعقد ہوئی، اجلاس میں ڈویژن بھر کے یونٹس صدور اور اراکین مجلس عمومی نے شرکت کی، اجلاس میں گذشتہ تین ماہ کی کارکردگی رورٹ پیش کی گئی اور آئندہ سہ ماہی پروگرام منظور کیا گیا، اجلاس کے دوران گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران طلباء کی تربیتی نشستوں اور پروگرام کی منظوری بھی دی گئی، مجلس عمومی کے آخری روز ولادت باسعادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے حوالے سے ”جشن مولود کعبہ” کا اہتمام کیا گیا، جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے خصوصی خطاب کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ولایت امیر المومنین علیہ السلام ہی خدا کی پہچان کا ذریعہ ہے، ایک سچا عاشق علی ہی خدا کی معرفت حاصل کرسکتا ہے، آل محمد علیہم السلام حقیقی مظہر ذات خدا ہیں، ولایت کا دم بھرنے کے بعد غیروں کے سامنے جھکنا ظلم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button