پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، احتجاجی دھرنا

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ شہداء چوک پر گذشتہ چار روز سے دہشتگردی کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ اتوار کی روز دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ ہزارہ مسلمان نذر حسین ولد نوروز علی شہید جبکہ گل حسین ولد عبدالرسول زخمی ہوگیا تھا، جنہیں کوئٹہ کے مرکزی علاقے اور بھاری سکیورٹی کی موجودگی میں قندھاری بازار میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ مذکورہ واقعے سمیت گذشتہ ایک مہینے سے جاری ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات کے خلاف شیعہ ہزارہ قوم کی جانب سے گذشتہ چار دنوں سے مسلسل احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ شیعہ ہزارہ قوم کی قتل و غارت گری میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاء دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button