Uncategorized

ایک اور دہشت گرد آزاد ہوگیا

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) شہر قائد کی سیشن عدالت نے سانحہ صفورا کے مرکزی دہشتگرد سعد عزیز کو اقدام قتل کے مقدمے میں عدم شواہد پر بری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس میں سانحہ صفورا کے مرکزی مجرم اور کالعدم دہشتگرد تنظیم کے رکن سعد عزیز کے خلاف گزری تھانے میں درج اقدام قتل کے مقدمے پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے مجرم کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام ہونے پر اقدام قتل کے مقدمے میں بری کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر مجرم کے خلاف کوئی اور مقدمہ زیر سماعت نہیں ہے، تو اسے رہا کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ کالعدم تنظیم القاعدہ کے رکن سعد عزیز پر گزری کے علاقے میں شہری سمیع اللہ کو فائرنگ سے زخمی کرنے کا الزام تھا۔ سعد عزیز کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ گزری میں مقدمہ درج تھا۔ کالعدم تنظیم کے رکن سعد عزیز اور دیگر کو فوجی عدالت نے سانحہ صفورا میں سزائے موت سنا رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button