ایس یو سی پنجاب کا سالانہ الیکشن ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا
شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل پنجاب کے 10 اپریل سوموار کو ہونے والے الیکشن ملتوی ہوگئے ہیں، ایس یو سی جنوبی پنجاب کے ترجمان بشارت قریشی کے مطابق شیعہ علماء کونسل پنجاب کی صدارت کے لئے مقررہ تاریخ کو فیصل آباد میں الیکشن ہونا تھے، جس کے لئے ضلع اور تحصیل سطح پر رابطے کے ساتھ ساتھ تمام تر انتظامات مکمل ہوچکے تھے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر غیر معینہ مدت کے لئے الیکشن ملتوی کر دیئے ہیں، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، واضح رہے کہ اس الیکشن کے حوالے سے صوبے بھر میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، درجن کے قریب اُمیدوار الیکشن مہم چلا رہے ہیں، صوبہ پنجاب کی اہمیت دیگر صوبوں کی نسبت بہت زیادہ ہے، تاہم اس الیکشن میں موجودہ صوبائی صدر علامہ سید سبطین سبزواری فیورٹ اُمیدوار ہیں، ان کے علاوہ موجودہ صوبائی نائب صدر علامہ موسٰی رضا جسکانی، علامہ محمد اصغر یزدانی، سید تنویر الکاظم حسنی بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔