Uncategorized

شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیوایم کا مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس ماما کے گرد گھیراتنگ

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس ماما کو قتل کے مقدمات میں استغاثہ کے تین گواہوں نے شناخت کرلیا۔ عدالت نے سب انسپکٹر قتل کیس میں رئیس ماما کا 15 اپریل تک جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس ماما کیس کی سماعت، تین مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی، عدالت میں سابق ایس ایچ او اعجازحسین شاہ اور دیگر پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں شناخت پریڈ ہوئی۔ جس میں ملزم رئیس ماما کو تین مقدمات میں استغاثہ کے تین گواہوں نے شناخت کرلیا۔ ملزم نے 2001ء میں سابق ایس ایچ او سید اعجاز شاہ قتل کیا تھا۔ ملزم کے خلاف کورنگی تھانے میں مقدمات درج ہیں، دوسری جانب عدالت نے سب انسپکٹر بدرشاہ کے قتل کیس میں ریئس ماما کا 15 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ قتل کا مقدمہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button