Uncategorized

ایم ڈبلیو ایم کراچی کا ’کے الیکٹرک‘ کیخلاف تعلیمی اداروں کے باہر احتجاجی مظاہروں کا اعلان

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں لوڈشیڈنگ کا جن کسی صورت قابو نہیں آرہا، کے الیکٹرک سمیت وفاقی وزارت پانی و بجلی اور سندھ حکومت کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لوڈشیڈنگ کے اوقات میں زیادتی قابل مذمت ہے، نویں دسویں جماعت کے امتحانات میں مصروف طلباء کو تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تعلیمی اداروں کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں ڈویژنل کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ نشان حیدر، احسن عباس رضوی، میر تقی ظفر، عارف رضا زیدی، عون علی، سبط اصغر و دیگر بھی موجود تھے۔

علامہ صادق جعفری نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، غربت و مہنگائی کے بوجھ تلے عوام کو اضافی بلوں اور لوڈشیڈنگ جیسے سنگین عذاب کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے مجرمانہ اور ظالمانہ رویئے کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی مہم دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، بروز بدھ و جمعرات شہر کے مختلف تعلیمی مراکز کے باہر طلباء و طالبات، اساتذہ اور شہری کے الیکٹرک کے غیر انسانی و غیر اخلاقی رویئے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button