Uncategorized

فضل الرحمن کی قیادت میں دینی جماعتوں کا اتحاد (ایم ایم اے) عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، علامہ ناظر عباس

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )متحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی اور پاکستان میں عدلانہ نظام کے لئے جدوجہد سندھ میں ہماری اولین ترجیح ہوگی، عوامی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام مسلک کے درمیان اتحاد و وحدت کی فضاء کو بہتر بنانے کے لئے متحدہ مجلس عمل اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے مرکز ادارہ نور حق میں ایم ایم اے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ وہ قوتیں اور عناصر جو ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتی ہیں اور دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہیں ان کو ہم کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، معاشرے سے کرپشن کے خاتمے، عوام کے استحصال، مہنگائی، بے روزگاری اور بیرونی مداخلت روکنے، پاکستان میں نظام مصطفیٰ (ص) کے قیام اور تحفظ قانون ناموس رسالت (ص) کی حفاظت کے لئے متحدہ مجلس عمل 2018ء کے الیکشن میں بھرپور قوت اور طاقت کے ساتھ میدان عمل میں آئے گی، عوام نے اُن عناصر کو مسترد کردیا ہے جنہوں نے ملک میں کرپشن کا بازار گرم کیا اور ملکی دولت کو بیرون ملک منتقل کیا، اب عوام کی نگاہیں متحدہ مجلس عمل کی قیادت کی جانب ہیں ، اب متحدہ مجلس عمل ہی پاکستان بھر میں عوامی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button