مشرق وسطی

شام پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں:شامی مفتی اعظم

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے مفتی اعظم نے برطانیہ کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ وہ حکومتیں جنہوں نے ہمارے عوام پر بمباری کی ہے انسانیت سے کافی دور ہیں ان میں ذرہ برابر بھی انسانیت نہیں پائی جاتی ہے ۔

شام کے مفتی اعظم ’’شیخ احمد بدرالدین حسون ‘‘نے برطانیہ کے ایک وفد جس میں اعیان کونسل کے ممبر ،اسقف اور پادری اور خبرنگار موجود تھے کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ شامی عوام پر امریکہ اور اسکے مغربی اتحادیوں کی طرف سے مسلط کردہ دہشتگردی ،مصائب ، مشکلات و درد سے پوری آگا ہی حاصل کریں۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ شام دینی و تاریخی لحاظ سے بلند و بالا اہمیت کا حامل ہے کہا کہ آسمانی ادیان کی رسالت کی نشر میں شام کا کردار بہت ہی اہم رہا ہے ۔

شام کے مفتی اعظم نے برطانوی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے شام کے عوام کی حالت زندگی دیکھی ہے اور اُمید کرتا ہوں کہ آپ اپنی مشاہدات کو اپنی حکومت تک پہنچائنگے اور ان سے مطابلہ کریں کہ نفرت کے بجائے محبت کے بیج بوئیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button