مشرق وسطی

دمشق کا نواحی علاقہ الزین دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

دمشق میں دفا‏عی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ یلدا اور الحجر الاسود کے درمیان واقع الزین کا اسٹریٹیجک علاقہ ہفتے کے روز جیش الاسلام نامی دہشت گرد گروہ کے ساتھ ہونے والی شدید لڑائی کے بعد آزاد ہو گیا۔ شامی فوج کی کارروائی میں مذکورہ دہشت گرد گروہ کے متعدد عناصر ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
شامی فوج کے ایک فیلڈ کمانڈر نے بتایا ہے کہ اس علاقے کی آزدی کے بعد دمشق اور غوطہ شرقی کے تقریبا تمام علاقے دہشت گردوں کے راکٹ حملوں کی رینج سے دور ہو گئے ہیں۔ پچھلے تین سال کے دوران دمشق اور اس کے نواحی علاقوں پر دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں ہزاروں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
حالیہ چند روز کے دوران شامی فوج نے دہشت گرد گروہ جیش الاسلام کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے اور اسے کئی علاقوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button