پاکستانی شیعہ خبریں

قائداعظم محمد علی جناح مخلص، دیانتدار اور نظم وضبط کے پاپند عظیم لیڈر

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستانیت بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے ساتھ ان کے عظیم افکار وبلند کردار کے ساتھ وابستہ ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح مخلص، دیانتدار اور نظم وضبط کے پاپند عظیم لیڈر تھے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (بیوٹمز) کوئٹہ میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کنفلیکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹیڈیز (پکس) کے زیراہتمام "قومیت اور پاکستانیت” کے موضوع پر سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ جو قومیں اپنی تاریخ سے نہیں جڑتی، ان کا کوئی مستقبل نہیں۔ ہم مہر گڑھ، وادی سندھ اور گندھارا جیسی تاریخی تہذیبوں کے آمین ہے۔ پاکستان کے لوگ صوفیانہ طرز زندگی کے قائل، انتہائی صبر واستقامت اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار لوگ ہیں۔ انتہا پسندی ودہشتگردی پاکستان کی شناخت نہیں، بلکہ ہماری پہچان صوفیا واولیا کرام کی پرامن تعلیمات ہیں۔ ہماری قومی زبان اردو ایک ذرخیز زبان ہے، جبکہ پاکستان شاعروں و ادیبوں، صوفیا واولیاء کرام، احترام انسانیت، رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے والوں کی سرزمین ہے۔ پاکستانی قوم مشکلات کے باوجود کامیابی سے منزل کی طرف بڑھ رہی ہے۔ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اب نوجوانوں اور طلباء وطالبات نے اٹھانا اور سربلند کرنا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کے ایمان، تنظیم اور نظم وضبط کے اصولوں اور علامہ محمد اقبال کا فلسفہ خودی، پاکستان کی پہچان اور ہماری اساس ہے۔ پاکستانیت کو سمجھنے کے لئے ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے افکار وخیالات اور علامہ محمد اقبال کے فلسفہ خودی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کنفلیکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹیڈیز کے دائریکٹر جنرل میجر جنرل (ر) محمد سعد خٹک نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے عوام کے تعاون سے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہے۔ دشمن کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ طلباء وطالبات کے پختہ عزم اور حوصلے کو متزلزل نہیں کرسکتا۔ پاکستانیت کے اوپر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ہماری نوجوان نسل دشمن کی اندرونی وبیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پر عزم اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پوری دنیا میں گذشتہ پندرہ برس کے دوران دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔ پوری دنیا کی افواج مل کر بھی اس خطرے سے نمٹنے میں ناکام رہیں۔ فوجی طاقت کے استعمال کے باوجود دہشت گردی کا رجحان بڑھتا گیا، لیکن پاکستان کی مثال سب سے الگ ہے۔ ہم نے دہشت گردی کے حوالے سے بدترین دن بھی دیکھے، لیکن پاکستان نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنی سرزمین سے اکھاڑ پھینکا۔ آج دہشت گردوں کے پاس پاک سر زمین کا ایک انچ بھی نہیں۔ اس کامیابی کا سہرا کسی ایک ادارے کے سر نہیں، بلکہ پوری قوم کے سر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button