Uncategorized

قاتل و ظالم دہشتگرد کی موت چیلنج کرنا ایک المیہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مشہور و معروف قوال امجد صابری کے قتل میں کالعدم لشکر جھنگوی کے سزا یافتہ دہشت گرد عاصم کیپری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی سزائے موت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔ تفصیلات کے مطابق معروف قوال امجد صابری قتل کیس کے مرکزی اور سزا یافتہ دہشتگرد عاصم کیپری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کو فوجی عدالت سے ملنے والی سزائے موت کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ عاصم کیپری کی اہلیہ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 19 اپریل 2018ء کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز سے اپنے شوہر کی سزائے موت کی اطلاع ملی۔ فوجی عدالت کے فیصلے کی نقول کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا گیا، تاہم ٹرائل اور فوجی عدالت سے منتقل کوئی معلومات نہیں دی جا رہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میرے شوہر عاصم کا کسی دہشتگرد گروپ سے تعلق نہیں، اس لئے اس پر فوجی عدالت کا اطلاق بھی نہیں ہوتا، لہذٰا عدالت اپیل کے فیصلے تک فوجی عدالت کی سزا کالعدم قرار دے اور متعلقہ حکام کو سزائے موت دینے سے روکا جائے۔

درخواست میں وزارتِ دفاع، وزرات داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی تھی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار امجد صابری موقع پر شہید، جبکہ ان کے دیگر 2 ساتھی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔ 2 اپریل 2018ء کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی، سزائے موت پانے والے مجرموں میں معروف قوال امجد صابری کے قاتل محمد اسحاق ولد محمد ابراہیم اور محمد عاصم ولد عبدالرحمان بھی شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button