نااہل حکمرانوں کی نااہلی پر عدلیہ نے ایک اور مہر ثبت کر دی ہے، سید اسد نقوی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)نااہل حکمرانوں کی نااہلی پر عدلیہ نے ایک اور مہر ثبت کر دی ہے۔ خواجہ آصف کی نااہلی کا فیصلہ آئین کی بالادستی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سید اسد نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 62 ایف کے تحت نااہلی کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔ وہ شخص کیسے اپنے ملک کا مخلص ہو سکتا ہے جو کہ حکومت میں وزیر بھی ہو اور جھوٹ بول کر بیرون ملک میں نوکری بھی کرتا ہو۔ کرپٹ اور لالچی حکمرانوں کا پیٹ کسی صورت نہیں بھر سکتا۔
اسد نقوی نے کہا کہ ایسے حکمرانوں کی حکومت پاکستانی عوام کے لئے باعث شرم ہے۔ عوام عدلیہ کے فیصلوں کیساتھ کھڑی ہے۔ آنے والے الیکشن میں عوام نون لیگ کے نااہلوں کو مسترد کردیں گے۔ تحت لاہور کی حکومت نے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی کو بڑھایا ہے۔ ناکام معاشی پالیسوں کے باعث غیر ملکی قرضہ بڑھ گیا ہے جس کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جوں کا توں موجود ہے۔ عوام صاف پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہی ہے۔ اپنے پورے دور اقتدار میں نون لیگ کوئی ایک ایسا اسپتال نہیں بناسکی جہاں یہ اپنا علاج کروا سکیں۔