Uncategorized

منتظرین امام زمانہؑ عالمی حالات و دشمن کی سازشوں پر گہری نظر رکھیں، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حجت خدا حضرت امام زمانہؑ کے ظہور کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے، ویسے ویسے دشمنان اسلام و دشمنان انسانیت کی سازشوں میں تیزی آرہی ہے، منتظرین امام زمانہؑ کو عالمی حالات اور دشمن کی سازشوں پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے، عاشقان امام عصرؑ کو شیطان بزرگ امریکا اور شیاطین عالم کے تیروں پر نظر رکھنی چاہیئے، جو دشمن کے تیروں کا ہدف ہو وہ زیادہ حق کا علمبردار ہوگا، رہبر معظم سید علی خامنہ ای، قائد مقاومت سید حسن نصراللہ، ابراہیم زکزاکی اور انصار اللہ سے دشمن کی عداوت بلاسبب نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ کے علاقے شہدادکوٹ میں جشن انوار شعبان کی مناسبت سے امام بارگاہ دربار فاطمہ میں منعقدہ جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ مقصود ڈومکی نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں تسلسل کے ساتھ شیعیان علیؑ اور ہزارہ مومنین کا قتل تشویشناک ہے، حکومت کے بلند و بالا دعوؤں کے باوجود بلوچستان سے لشکر جھنگوی اور داعش کے تربیتی مراکز کو ختم نہیں کیا جا رہا، ملت جعفریہ کو وطن عزیز پاکستان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ کے مومنین اکیلے نہیں ہیں، پوری قوم ان کے درد کو محسوس کر رہی ہے، کوئٹہ کے مظلوم شیعوں اور ہزارہ قبیلے کی نسل کشی کا چیف جسٹس پاکستان کو ازخود نوٹس لینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف پاکستان میں شیعیت کا قتل عام جاری ہے، تو دوسری طرف شیعہ رہنماؤں اور مساجد، امام بارگاہوں و مدارس کی سیکیورٹی واپس لی جا رہی ہے، جو انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیعہ شخصیات اور اداروں کی سیکیورٹی جلد واپس کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button