پاکستانی شیعہ خبریں
تادم مرگ بھوک ہرتال کا اعلان
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کوئٹہ میں سول سوسائٹی نے حالیہ دنوں میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔ سول سوسائٹی نے کوئٹہ میں ہونے والے شیعہ ہزارہ برادری اور مسیحی برادری افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ جب تک ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار نہیں کیا جاتا، اس وقت تک احتجاج پر رہیں گے۔ ایک سازش کے تحت کوئٹہ کے شہریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو اس سے بھی زیادہ سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔