مشرق وسطی

شام کے صوبہ حلب اور حماہ پر میزائلوں سے حملہ

امریکہ ، اسرائيل اور برطانیہ نے شام کے صوبہ حلب اور حماہ پرکل رات میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کل رات ساڑھے دس بجے امریکہ اور برطانیہ کے فوجی اڈوں سے شام پر 9 میزائل فائر کئے گئے ۔شام کی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق امریکہ اور برطانیہ شام میں اپنے پروردہ دہشت گردوں کی شکست کا بدلہ لے رہے ہیں ۔ شامی ٹی وی کے مطابق دشمن نے صوبہ حلب اور حماہ میں شام کے فوجی ٹھکانوں پر 9 میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ اسکائی نیوز کے مطابق میزائل حملوں میں کم سے کم 40 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button