پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی جی بلوچستان کا بڑا دعوہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 28 اپریل کو سپلنجی کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر مقصود احمد مارا گیا۔ مقصود احمد کا تعلق کراچی کے علاقے منگو پیر سے تھا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ سپلنجی کے علاقے میں اس وقت بھی آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران ایک ایف سی کا اہلکار زخمی ہوا تھا، جو اس وقت سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم تمام کمیونیٹیز کو سکیورٹی فراہم کریں۔ جب ایک کمیونٹی متاثر ہوتی ہے تو اس کے اثرات دوسری کمیونٹی پر بھی پڑتے ہیں۔ موجودہ حالات کے پیش نظر 2 سو موٹر سائیکل پر پولیس کے اہلکار تعینات کرینگے۔ حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔ ہزارہ برادری اور کرسچن کمیونٹی کے لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا اور جہاں ہزارہ برادری کے کاروباری مراکز ہیں، وہاں سکیورٹی کی مزید نفری تعینات کی ہے۔ جان محمد روڈ کا واقعہ فرقہ ورانہ ہے اور اس واقع سے قبل بھی ہزارہ برادری کے لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔ ان واقعات سے لگ رہا ہے کہ کوئی تیسرا فریق واقعات کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button