Uncategorized

ہمیں جہاں بھی حکم دیں گے ہم میدان میں حاضر رہیں گے

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سےجعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی اطلاعات برادر محمد طاہراور سرگودھا ڈویژن کے صدربرادر ھنزلہ نے خصوصی ملاقات کی اور کوئٹہ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے موقف سے متاثر ہو کر کوئٹہ میں مومنین کے دھرنےاور آ یندہ کے لائحہ عمل کے علاؤہ ملت کو درپیش مسائل کے موضوعات پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے گفتگو کی، جے ایس او کے دوستوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبلہ راجہ صاحب کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہمیں جہاں بھی حکم دیں گے ہم ملت کی خاطر ہر میدان میں حاضر ہیں ،سرگودھا میں ایم ڈبلیو ایم کی ٹیم ہمیشہ ہمارے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ہم اسے سراہتےہیں آ ج جب دوستوں بتایا کہ آ پ نے سرگودھا میں علماء سے خطاب فرمانا ہے تو ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ آ پ سے ملکر استفادہ کیا جائے ہم آ پ کے شکر گزار ہیں کہ آ پ نے ہمیں وقت دیا اور ہمیں مستفید فرمایا، اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ناصرشیرازی، ڈاکٹر یونس حیدری، آصف رضا ایڈوکیٹ،علامہ ملازم حسین شاہ، علامہ نیازبخاری اور ظہیر کربلائی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button