مشرق وسطی

شام، سات سال بعد حمص حماہ شاہراہ کھول دی گئی

شامی فوج نے جنوبی حمص میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہفتے کے روز حمص حماہ شاہراہ کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ شام میں فوج اور استقامتی فورس کی مسلسل پیشقدمی کے دوران امریکا اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان لڑائیاں تیز ہو گئی ہیں۔

شامی حکومت کے مخالف گروہوں سے وابستہ آبزرویٹری گروپ نے خبر دی ہے کہ دیرالزور میں الغد گروپ کے سربراہ احمد الجربا سے وابستہ نخبہ گروہ سے ہتھیار ڈال دینے پر مبنی شامی کردوں کی ملیشیا کے مطالبے کے بعد صوبہ ادلب میں دونوں گروہوں کے درمیان شدید لڑائیاں ہوئی ہیں-

ان لڑائیوں میں امریکا کے حمایت یافتہ نخبـہ گروپ کے کمانڈر کی بیوی سمیت دونوں طرف سے متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں- نخبہ گروپ کے عناصر وہ دہشت گرد ہیں جنھیں امریکا اور برطانیہ نے اردن میں ٹریننگ دی ہے اور انہوں نے شامی کردوں کی ملیشیا میں شمولیت سے انکار کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button