Uncategorized

الیکشن میں علماء ایک مسجدیں الگ الگ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاہور کے تاریخی مینار پاکستان گراؤنڈ میں متحدہ مجلس عمل کے جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ تیاریوں کے جائزے کیلئے متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں لیاقت بلوچ، علامہ عارف واحدی، علامہ محمد امجد، شفیق پسروری، ذکر اللہ مجاہد سمیت دیگر نے مینار پاکستان کا دورہ کیا۔ رہنماؤں نے جلسے کے حوالے سے کئے جانیوالے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کا اتوار کو ہونیوالا جلسہ تاریخی ہوگا، جس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے کارکن شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل واحد پلیٹ فارم ہے جو امت کو اتحاد کی لڑی میں پرونے کیلئے کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ اسلام و پاکستان دشمن ایم ایم اے کی فعالیت سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل اس الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی اور ملک میں نظام مصطفی (ص) کے نفاذ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ اور اتحاد کے فروغ کیلئے ایم ایم اے کام کر رہی ہے اور اس جلسہ میں ہم اپنا منشور پیش کریں گے، جس میں آئندہ کے انتخابی لائحہ عمل کا بھی اعلان ہو گا، ہم وحدت کے فروغ کیلئے نکلے ہیں، سیکولر قوتیں اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ دینی قوتیں متحد کیوں ہو گئی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دینی قوتوں کو ووٹ دیں تاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button