کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سی ٹی ڈی پولیس نے دہشتگرد تنظیم کی بم بنانے والی فیکٹری پکڑلی
فیکٹری کلی برات کے ایک چھوٹے مکان میں بنائی گئی تھی، سی ٹی ڈی پولیس ،
مکان سےبارودی مواد اور اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد، سی ٹی ڈی پولیس
200 کلوگرام سے زائد بارودی مواد،3 تیار خودکش جیکٹیں،2 تیار دیسی ساختہ بم شامل
برآمد اسلحہ میں 4دیسی ساختہ بم، 2 کلاشنکوف ،3 پستول بھی شامل
پرائماکارڈ،ڈیٹونیٹرز، خودکش جیکٹ اور دیسی ساختہ بم بنانے کا سامان بھی بڑی تعداد میں برآمد
مکان کالعدم دہشتگرد تنظیم کے گزشتہ روز مارے گئے کمانڈر سلمان بادینی اور ان کے ساتھیوں کے زیر استعمال تھا
اسلحہ ہزارہ برادری اور فورسز کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے چھپایا گیا تھا ،سی ٹی ڈی پولیس
ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورائیہ کا مکان کا دورہ
مکان میں بم بنانے والی فیکٹری بنائی گئی تھی، ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی میڈیا سے گفتگو
مکان میں خودکش جیکٹیں اور دیسی ساختہ بم بناکر شہر میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال کی جاتی تھی، عبدالرزاق چیمہ
مکان کی نشاندہی کلی الماس آپریشن اور ایف سی مددگار سینٹر پر حملے کی جگہ سے ملنے والے شواہد سے ہوئی
ڈی آئی جی
پولیس اور سیکورٹی ادارے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے متحرک ہیں، ڈی آئی جی کوئٹہ