مشرق وسطی

شام: اسرائیل سرحد پر شامی فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)صہیونی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے ملحقہ سرحد پر شامی فوج تعینات کرنے کا فیصلہ روس اور اسرائیل کی باہمی مشاورت سے طے پایا ہے۔ اسرائیل نے شام سے ملحقہ سرحدوں پر شامی فوج کی تعیناتی پر رضایت کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ روس اور اسرائیل کی باہمی اتفاق سے سرحد پر شامی فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کی ذلت آمیز شکست کے بعد شامی فوج اسرائیل سے ملحقہ سرحدوں پر پہلے سے ہی موجود ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کئی برسوں سے اسرائیل اور شام کی مشترکہ سرحدوں پر بین الاقوامی فوج تعینات کرنے کا مطالبہ دہراتا رہا ہے۔اسرائیل کا کہنا ہے سرحدوں پر شامی فوج کی تعیناتی سے ایران کی فوج اور حزب اللہ کے جنگجو سرحدوں سے ہٹائے جائیں گے جس سے اسرائیل کو لاحق خطرات کا خاتمہ ہوگا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر شامی فوج کی تعیناتی پر اسرائیل کی رضامندی سے واضح ہوتا ہے کہ خطے میں ایران اور حزب نے صیونی حکومت کو ذلت آمیز شکست سے دو چار کردیا ہے، کیونکہ اسرائیل کسی بھی صورت حاضر نہیں تھا کہ سرحدوں پر شامی فوج تعینات ہو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button