پاکستانی شیعہ خبریں

امن اور استحکام کے راستے پر آگئے مگر کام ابھی مکمل نہیں ہوا، آرمی چیف

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قوم کی قربانیوں سے ہم امن اور استحکام کے رستے پر آگئے ہیں تاہم کام ابھی مکمل نہیں ہوا، حاصل کامیابیوں سے ہمیں دیرپا امن حاصل کرنا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں آفسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آپریشنز میں نوجوان آفسروں کی کارکردگی اور ان کی خدمات کو سراہا۔اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر جنرل قمر باجوہ کو بلوچستان سے متصل افغان سرحد پر باڑ لگانے، کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے معاشی، اقتصادی و سیکیورٹی اقدامات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button