Uncategorized

ایرانی ڈاکٹروں نے کراچی میں جگر کی پیوندکاری کی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے حالیہ چند دنوں میں ایرانی ڈاکٹروں نے پاکستانی ڈاکٹروں کے ہمراہ پاکستان میں جگر کی پیوندکاری کے سات کامیاب آپریشنز کیے ہیں۔

ایران کے شہر شیراز کے جگر کی پیوند کاری کے مرکز کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان دنوں کراچی کے دورے پر ہے جہاں اس نے پاکستانی ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (SIUT) میں ایک ہفتے کے دوران جگر کی پیوند کاری کے سات آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دیئے-

ایس آئی یو ٹی (SIUT) نے اس کامیابی کو ایک نیک شگون اور اچھا آغاز قرار دیا ہے- کراچی کے ایس آئی یو ٹی مرکز کے سربراہ اور یورولوجی کے ماہر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے بتایا کہ جگر کی پیوند کاری کے ماہر ایرانی ڈاکٹر سرجری کرنے کے مقصد سے ایران کے شہر شیراز سے کراچی کے دورے پر آئے ہوئے ہیں-

ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کا کہنا تھا کہ ایران کے شہر شیراز میں جگر کی پیوند کاری کا مرکز اس پورے خطے میں اپنی فیلڈ کا سب سے بڑا اور معتبر مرکز ہے اور ایرانی جراح ڈاکٹروں کا دورہ کراچی ایس آئی یو ٹی اور شیراز کے پیوند کاری کے مرکز کے درمیان قریبی تعاون کی ایک بہترین مثال ہے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button