پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور تخریب کاری کا خطرہ، عید میں میلوں پر پابندی عائد

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)عیدالفطر پر تخریب کاری کے خطرے کے پیش نظر پشاور ٹاؤن 2 کی حدود میں عید کے ایام میں ہر قسم کے میلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے رہائی کی سفارش کرنے والوں کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ناظم ٹاؤن ٹو فرید اللہ خان نے ٹاؤن ٹو کی حدود میں واقع تمام پولیس اسٹیشنوں کے ایس ایچ اوز کو مراسلے ارسال کر دیئے ہیں، جبکہ دفعہ 144 کے نفاذ کیلئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو بھی خط لکھ دیا ہے۔ فرید اللہ خان کے مطابق عید میلوں میں تخریب کاری کا خدشہ ہے، جبکہ ان میلوں میں اکثر جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ہرگز نرمی نہ برتی جائے۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو فری ہینڈ دیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کریں اور جو لوگ ان کی رہائی کی سفارش کریں انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button