Uncategorized

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیئے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو تاکید کی ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی صورت نہیں ہونی چاہیئے، سندھ حکومت درپیش مسائل میں کے الیکٹرک کی مدد کرے گی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں نگراں وزیر اعلیٰ نے کے الیکٹرک انتظامیہ کیساتھ اجلاس میں ملاقات کی۔ اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کے ذمہ داران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی صورت نہیں ہونی چاہیئے، کے الیکٹرک کو جو بھی درپیش مسائل ہیں اس میں سندھ حکومت ان کے ساتھ ہے اور ہر ممکن مدد بھی کرے گی۔ اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ رمضان میں پیک اوقات میں بجلی کی طلب 35 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی تھی، جس پر فضل الرحمان نے ذمہ داران و انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو سوئی گیس کمپنی کی طرف سے مطلوبہ یومیہ 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے لہذا لوڈشیڈنگ کم سے کم ہونی چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button