Uncategorized

کالعدم لشکر جھنگوی کی ٹارگٹ کلنگ کے شکار امجد صابری کی آج دوسری برسی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں 2 سال قبل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے والے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال امجد صابری کی آج دوسری برسی منائی جائے گی۔ امجد صابری کو 22 جون 2016ء بمطابق 16 رمضان کو موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے اس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا، جب وہ اپنی رہائش گاہ لیاقت آباد سے نکل کر ایک نجی ٹی وی چینل میں رمضان نشریات میں حصہ لینے کیلئے جا رہے تھے۔ امجد صابری سفید رنگ کی ہونڈا سوِک کار میں سوار تھے اور خود گاڑی چلا رہے تھے اور وہ جیسے ہی اپنے والد کے نام سے منسوب لیاقت آباد انڈرپاس سے ملحقہ الاعظم اسکوائر کے سامنے سے گزر رہے تھے، تو موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے انھیں سرِ راہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا۔ امجد صابری 23 دسمبر 1976ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، 9 برس کی عمر میں اپنے والد غلام فرید صابری کے سامنے پہلی پرفارمنس دی، امجد صابری نے اپنے والد کے انتقال کے بعد ان کی مشہور قوالیوں ’’تاجدار حرم‘‘ اور ’’بھر دو جھولی میری یا محمدؐ‘‘ پڑھ کر شہرت حاصل کی۔ واضح رہے کہ امجد صابری قتل کیس میں لشکر جھنگوی نعیم بخاری گروپ کے 2 دہشتگردوں عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو فوجی عدالت سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے، جس کی توثیق 2 اپریل 2018ء کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button