مشرق وسطی

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا مطلب وقت ضائع کرنا

شام کے صدر بشار اسد نے روس کے این ٹی وی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو سن انّیس سو چوہتّر میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے آغاز سے اب تک کوئی نتیجہ نہیں ملا ہے اس لئے کہ امریکی صدور مختلف لابیوں، بڑے ذرائع‏ ابلاغ، مالی اداروں، آئل کمپنیوں اور ہتھیاروں کی فیکٹریوں کے مالکان کے دباؤ میں رہتے ہیں۔شام کے صدر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کسی بھی ملک یا فریق کے ساتھ مذاکرات کامیاب ثابت ہو سکتے ہیں مگر امریکہ کا مسئلہ یہ ہے کہ جب تک اس کی خارجہ پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آئے گی اس کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے اسی بنا پر خارجہ پالیسیوں میں تبدیلی کے بغیر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا مطلب وقت ضائع کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button