مشرق وسطی

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت خراب ہسپتال منتقل کر دیا گیا

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛بحرین کے نامور عالم دین اور بحرینی عوام کے ہر دلعزیز قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حالت کئی عرصے سے تشویشناک ہے لیکن اس کے باوجود آل خلیفہ کی حکومت نے انھیں گھر میں نظر بند کر رکھا ہے۔

آل خلیفہ کی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر کے انھیں جون 2016 میں گھر میں نظر بند کردیا اور وہ اس وقت سے لے کر اب تک گھر میں سخت سکیورٹی حصار میں نظر بند ہیں ۔

بحرین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے حال ہی میں کہا تھا کہ آل خلیفہ کے اقدامات کی وجہ سے ڈاکٹروں کیلئے ان کے علاج معالجے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا اس سے پہلے بحرین کے ایک ہسپتال میں آپریشن ہوا تھا جس کے بعد انھیں گھر منتقل کرکے دوبارہ نظر بند کردیا گیا تھا۔

بحرین کے عوام نے 14 فروری 2011 کو آل خلیفہ کے نا مناسب رویے اور ظلم و زیادتی کے خلاف پر امن تحریک شروع کی جو اب تک جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button