Uncategorized

ایم ایم اے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے، علامہ رمضان توقیر

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر نے کہا ہے کہ مینار پاکستان اور پشاور میں کامیاب ترین جلسے ایم ایم اے کی مقبولیت کا ثبوت ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان سمیت ایم ایم اے کے تمام امیدواروں کی کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ایم ایم اے کا حصہ ہونے کے سبب اسلامی تحریک پورے پاکستان میں ایم ایم اے کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ کوٹلی امام حسین (ع) میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ مذہبی سیاسی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، وحدت امت کے لئے متحدہ مجلس عمل نمایاں کردار ادا کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے قیام کے بعد پورے پاکستان سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ مینار پاکستان کے تاریخی جلسہ عام کے بعد پشاور اجتماع ایم ایم اے کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ایم ایم اے کی قیادت پاکستانی عوام کے لئے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے خدمت و وحدت کی مثال پیش کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button