Uncategorized

کراچی : یمن پر سعود ی بمبار ی کے خلاف سول سوسائٹی کا سعودی سفار ت خانے کے سامنے احتجاج

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سول سوسایٹی کی جانب سے یمن پر سعودی بمبار ی کے لئے خلاف سعودی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر سول سوسائٹی نے سفارتخانہ میں ایاداشت جمع کروائی جس میں مندرجہ ذیل مطالبات کیئے گئے۔

1. ہم سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے یمن اور اس کی عوام پر گذشتہ تین سالوں سے کی جانے والی بمباری اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں جس کی وجہ سے دس ہزار سے زائد یمنی بے گناہ عوام شہید ہوچکے ہیں جنمیں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ لاکھوں افراد زخمی ہیں جن کو علاج جیسے بنیادی اور انسانی حق سے بھی محروم کردیا گیا ہے، ذرائع آمدورفت بھی بند کئے جاچکے ہیں جس کی وجہ سے یمن میں سنگین انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے.

2. ہم اس یادداشت کے ذریعہ عالمی طاقتوں پر یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا یہ ظالمانہ اقدام صرف مظلوم یمنی عوام کے خلاف ہی نہیں بلکہ ساتھ ساتھ عالمی امن اور انسانیت کے لئے بھی خطرہ ہے.

3. ہم اس قرارداد کے ذریعے ان اسلامی ممالک کے سربراہان کی مجرمانہ خاموشی کی بھی مذمت کرتے ہیں جو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے بے گناہ یمنی عوام پر کئے جانے والے مظالم پر صدائے احتجاج بلند نہیں کررہے.

4. ہم اس یادداشت میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے تحفظ کی علمبردار جماعتوں سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے یمن میں جاری انسانیت سوز مظالم کے خلاف اور یمن میں جنگ بندی کے لئے اپنا انسانی فریضہ اور کردار ادا کریں.

5. ہم پاکستانی عوام کی جانب سے یمن اور اس کی عوام پر کی جانے والی سعودی جارحیت اور بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودی عرب کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف اپنا سفارتی احتجاج کا حق استعمال کرے.

6. ہم اس یادداشت کے ذریعے سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یمن اور اس کی مظلوم عوام پر کی جانے والی بمباری اور بربریت فی الفور بند کرے.

سول پروگریسو الائنس پاکستان.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button