Uncategorized

ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا مولانا نہیں ہوسکتا، عمران خان

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فضل الرحمٰن کو مولانا کہنا مولانا کی توہین سمجھتا ہوں، کیونکہ ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا مولانا نہیں ہوسکتا۔ بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمٰن ایک مقناطیس ہے، جدھر طاقت ہوتی ہے، وہاں جا کر جڑ جاتے ہیں اور کشمیر کمیٹی کا چیئرمین ضرور بنتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بنوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، بنوں کے فرعون کا مقابلہ کرنے آیا ہوں، فضل الرحمٰن اور درانی کے حالات بہتر ہوتے گئے، لیکن بنوں کے لوگوں کے حالات ٹھیک نہیں ہوئے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اکرم خان درانی کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ 2013ء سے پہلے اس کی کیا حیثیت تھی لیکن آج کروڑ پتی بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب اکرم خان درانی آپ کے پاس آئے تو اس سے پوچھنا کہ آپ حکومت میں تھے تو قرضہ 14 ہزار ارب روپے سے 27 ہزار ارب روپے ہوگیا تو کدھر گیا؟ یہ قرض قوم کیسے اتارے گی؟ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پختونخوا کی حکومت نے پانی سے بجلی کے 4 پراجیکٹ بنائے اور 74 میگا واٹ بجلی پیدا کی، ہم نے 300 چھوٹے چھوٹے پاور اسٹیشنز چشمہ کے اوپر بنائے اور جہاں کبھی بجلی نہیں تھی، ہم نے وہاں بجلی پہنچائی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلادیش، سری لنکا اور بھارت میں گیس، بجلی یہاں سے سستی ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے پانی سے بجلی بنانے کی پوری کوشش کی، تیل، کوئلہ، ایل این جی سے بجلی بنائیں گے، ڈالر مہنگا ہوا تو ہر چیز مہنگی ہوگئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نے 700 میگا واٹ بجلی کے منصوبوں کے ایم او یو پر دستخط کئے، لیکن مجھے کیوں نکالا حکومت نے ہمارے منصوبے نہیں بننے دیئے۔ ہمارے منصوبوں میں ڈر کی وجہ سے رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں قوم غریب اور لٹیرے امیر ہوچکے ہیں، ملک کا نظام ایسا ہونا چاہیئے، جو محنت کرے وہ اوپر آئے، تھوڑے سے لوگ ملک پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں، اکرم درانی جیسے لوگ ملک کو یرغمال بنا کر بیٹھے ہیں، 4 ہفتے بعد ہمارے ملک کی قسمت کا فیصلہ ہوگا کہ قائداعظم کا پاکستان بنے گا یا چوروں کا پاکستان رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button