Uncategorized
لاہور: سی ٹی ڈی نے کالعدم سپاہ صحابہ کا روپوش دہشتگرد گرفتار کرلیا
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کر کے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ ڈسکہ میں ایک مبینہ دہشت گرد روپوش ہے جس پر سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد محمد یوسف کو گرفتار کرلیا ہے اور گرفتار ہونے والے دہشت گرد کے قبضہ سے نفرت آمیز لٹریچر، بارود اور دیگر سامان برآمدکر لیا گیا ہے۔ مبینہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے اور مختلف مقامات پر حملوں کی پلاننگ کر رکھی تھی ۔ گرفتار ہونے والے دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔