پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم افتتاحی تقریب

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ تربیت کے مرکزی سیکرٹری علامہ اعجاز بہشتی، ایم ڈبلیو ایم کے سابق رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، سابق سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ سید عباس موسوی اور حلقہ پی بی 26 سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار برکت علی بھیاء سمیت دیگر رہنماؤں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ہزارہ ٹاؤن کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں‌ ایم ڈبلیو ایم کے حلقہ پی بی 26 کے امیدوار برکت علی بھیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت نے مجھ پر اعتماد کرکے ٹکٹ دیا ہے، تاکہ صوبائی اسمبلی میں پہنچ کر اپنے ملت کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کروں۔ آنے والے انتخابات میں عوام اپنا ووٹ باکردار اور ایماندار شخص کو دیں۔ علامہ اعجاز بہشتی نے سید عباس موسوی اور برکت علی بھیاء کیساتھ ملکر مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button