Uncategorized

ایک طرف تکفیریوں کی مخالفت دوسری طرف ساتھ بیٹھنا جماعت کی کھلی منافقت ہے

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جماعت اسلامی کے جنرل سیکڑیری اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے لاہور میں شیعہ علماٗ کونسل کے رہنماوں سے ملاقات کی اور کہا کہ دہشتگردی اور تکفیریت فتنہ ہے، تمام جماعتیں ایم ایم اے کے دستور کی پابند ہیں، کسی تکفیری دہشتگرد کی حمایت نہیں کریں گے، اسلام پسند امیدواروں کی حمایت کی جائے گی۔

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماٗ کا یہ بیان قابل تعریف ہے لیکن عملی میدان میں محض دعویٰ ہے، کیونکہ خبریں ہیں کہ جماعت اسلامی جھنگ نے کالعدم تکفیری جماعت کے سربراہ سے ایک ملاقات کی جسمیں انہوں نے کالعدم جماعت کے سرغنہ احمد لدھیانوی اور معاویہ اعظم کی الیکشن میں حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس دو رخی پالیسی کے سبب عوام جماعت اسلامی پر شدید تنقید کررہے ہیں، دوسری جانب جھنگ میں متحدہ مجلس عمل بھی اختلافات کا شکار ہے، مجلس عمل نے اپنا تکفیریوں کے مقابل نمائندہ کھڑا کیا ہے لیکن اتحاد میں شامل جماعتیں علیحدہ علیحدہ امیدواروں کو سپورٹ کررہی ہیں، مبصرین کے مطابق جھنگ کا الیکشن فرقہ وارانہ بنیادیوں پر تقسیم ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button