Uncategorized

لاہور ہائی کورٹ سے ،مسرور جھنگوی، لدھیانوی کے بعد معاویہ اعظم بھی الیکشن کے لئے اہل قرار

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پی پی 126 جھنگ سے مولانا معاویہ اعظم طارق انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیدیا گیا ہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نےمولوی امیر معاویہ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست خارج کر دی۔ ریٹرننگ افسر، الیکشن ٹریبونل کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے گزشتہ روز دہشتگرد معاویہ اعظم طارق کے کاغذات کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج جاری کر دیا گیا۔ اس سے قبل مسرور نواز جھنگوی کو بھی اہل قرار دیا گیا تھا جبکہ اسی بنچ نے احمد لدھیانوی کیخلاف درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button