پاکستانی شیعہ خبریں
بم دھماکے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی سازش ہیں اسلامی تحریک پاکستان
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل متحدہ مجلس عمل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بنوں میں مجلس عمل کے رہنما اکرم خان درانی پر ہونے والے حملے کی مذمت کی انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازش ہے جس کو اتحاد و وحدت سے ناکام کرنا ہوگا علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ ملک میں شفاف انتخابات کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں امن و امان کی فضا کو برقرر رکھاجائے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ مجلس عمل کے کارکنوں کی شہادت پر ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں